
وزارت خارجہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے تعاون سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے 75 سال مکمل ہونے پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق تقریب میں سفارتی کور اور وزارت خارجہ کے افسران نے شرکت کی۔
وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔ اس موقع پر دو پینل مباحثے ہوئے جن میں اقوام متحدہ کے قیام امن کے اثرات اور فوج میں سب سے زیادہ تعاون کرنے والے ملک کے طور پر پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر مملکت پاکستان حنا ربانی کھر اور سفارتی برادری نے پاکستان کے 8 امن فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے ڈیوٹی کے دوران اپنی جانیں گنوائیں اور انہیں اقوام متحدہ کی امن فوج کے 75 سال مکمل ہونے پر بعد از مرگ اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
Tags: اقوام متحدہ پاکستان