turky-urdu-logo

یوکرینی صدر کی ترکیہ آمد، صدر ایردوان سے ملاقات کریں گے

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلینسکی کی ترکیہ آمد، جہاں وہ اپنے ہم منصب صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کریں گے۔

اس ملاقات میں وہ قیدیوں کے تبادلے اور دیگر اہم معاملات پر مذاکرات کریں گے۔ دونوں رہنما یوکرین میں حالیہ پیشرفت اور دیگر علاقائی و عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس ملاقات کا مقصد ترکیہ-یوکرین اسٹریٹجک شراکت اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے اقدامات پر بات چیت کرنا ہے۔

یہ دورہ اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ سعودی عرب میں امریکی اور روسی رہنما اہم مذاکرات کی تیاری کر رہے ہیں، جس میں یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کے حوالے سے فیصلے شامل ہیں

Read Previous

استنبول میں پاکستان کی ثقافتی روایات کا جشن

Read Next

سعودی ولی عہد سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات، غزہ، روس یوکرین جنگ روکنے پر تبادلہ خیال

Leave a Reply